منصوبہ بندی ناکام ، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل نقد رقم، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان ملکر وارداتیں کرتے اور معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے دوران گرفتاری ملزمان نے پولیس پارٹی سے بچنے کی ناکام کوشش کی ملزمان شفیق آباد اور اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل نقد رقم، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں عمر اور اسلام شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی نے متحرک موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری پر ٹبی سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضاکا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے