چوکی گلدشت ٹائون پولیس،یکارڈ یافتہ 2منشیات فروش گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی گلدشت ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق چوکی گلدشت ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2منشیات فروش فروش عمران اور نعیم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 20 عدد شیشہ فلیور کوئلہ سٹک اور مختلف برانڈز کے لیکوڈ فلیورز کی 100 بوتلیں برآمد کر لی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا بھی اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی پاک شہر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔