لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاوٓنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔جعلی داخلے پر متعلقہ سکول کو ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔پیف انتظامیہ کی جانب سے ہر سال 2 بار بچوں کے ڈیٹا کی تصدیق کی جاتی ہے۔ بچوں کی تصدیق کیلئے ولدیت، ب فارم اورسیس ایپ پر موجود تصویر کو چیک کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی تصدیق نہ ہونے پر متعلقہ انرولمنٹ کو جعلی تصور کیا جائے گا۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ پارٹنر سکولوں میں داخل بچوں کی تصدیق 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔