لاہور(خصوصی رپورٹ )جامعہ پنجاب اور پیف پارٹنر سکولز کیلئیموسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔پنجاب یونیورسٹی میں تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو28اگست تک جاری رہیں گی۔ جاری مراسلے کے مطابق آٹھویں سمسٹر کا کورس تعطیلات سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تدریسی شعبے ضرورت کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی کلاسز اور امتحانات منعقد کرسکیں گے۔ پیف کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پارٹنر سکولز میں تعطیلات 22 مئی سے 23 اگست تک ہونگی۔سکول مالکان کو تعطیلات کے دوران عمارت سامان کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چوری یا کسی بھی نقصان پر سکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔