پروفائل کی تصدیق کے بعد سکول سربراہان ڈیٹا کو چیک کریں گے
لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے 3 لاکھ اساتذہ کی سیلف ویری فکیشن کا آغاز ہوگیا۔ خود تصدیقی عمل کے ذریعے اساتذہ اپنا پروفائل سیس اپ پر چیک کریں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔اساتذہ کی جانب سے پروفائل کی تصدیق کے بعد سکول سربراہان ڈیٹا کو چیک کریں گے۔اساتذہ کے ڈیٹا کی تصدیق 22 نومبر تک ہر صورت مکمل کرنا ہوگی۔سیس ایپ میں تکنیکی خرابی پر سکول سربراہان متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کریں گے۔