لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی کا اعلان کر دیا،اس سے قبل پیف کے ماتحت سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی نہیں ہوا کرتی تھی۔سکول کے اوقات کار بھی تبدیل کرکے8:45 سے ڈیڑھ بجے کردیئے گئے،جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوا کرے گی، نئے اوقات کار اطلاق 15 اپریل 2026 تک رہے گا۔