سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ، دو غیرملکی بھی شامل ہیں
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کامقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میںفالس فلیگ آپریشن،28 سیاح مارڈالے۔فالس فلیگ آپریشن میں11 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اٹلی جبکہ ایک کا اسرائیل سے ہے جبکہ سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔