ماسکو (آئی این پی )پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت نے حقائق چھپاتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کااستعمال کیا۔ تفصیل کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے پرمودی حکومت کی جعل سازی پر کہا کہ مودی حکومت نے حقائق چھپاتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کااستعمال کیا اور انٹرنیٹ پرشیئر ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں۔فرانسیسی میڈیا نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجھوٹی ویڈیوز، تصاویرکوبھارتی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پہلگام میں ایک جوڑے کی پرانی ویڈیوکومقتول سیاحوں سے جوڑکرغلط بیانی کی گئی، حملے کے بعد سوشل میڈیا پرلیفٹیننٹ نورول کی شناخت کوجھوٹے مواد سے جوڑدیاگیا۔فرانسیسی میڈیاکے مطابق جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر کیا گیا، فیک نیوز کیخلاف متاثرین نے خود سامنے آکرحقائق واضح کیے، ویڈیو، تصاویر کا کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت ہے۔