بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈاکرتے ہو ئے پاکستانی ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا
لاہور: ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت سے مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہو گئے، آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔بھارتی وزیردفاع کی گیدڑ بھبھکیاں اور خفیہ ایجینسی را کی الیکشن قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری ہے، بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلہ کا آغاز کر دیا۔گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دیرہا ہے، ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈاکرتے ہو ئے پاکستانی ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے