پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے: عاصم افتخار

 بھارت نے تحقیقات کروائیں نہ عالمی برادری کی بات سنی،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ،ہم یہ تسلیم نہیں کرسکتے کہ ایک ملک خود سے تمام فیصلے کرنا شروع کرے
23اپریل کو بھی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب کاترک میڈیاکاانٹرویو
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے،بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کیا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں عاصم افتخار نے کہاہم پہلے بھی یہ سب دیکھ چکے ہیں، بھارت کا یہ پرانا وتیرہ ہے، پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت نے نہ تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی۔6اور7مئی کی رات بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا،23اپریل کو ہی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے۔انہوں نے مزیدکہااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشترکہ موقف تھا کہ کشیدگی کم کی جائے،سلامتی کونسل کے ارکان نے بھی غیرجانبدار تحقیقات کی حمایت کی،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اورہم امن کے حامی ہیں،لیکن ہم یہ تسلیم نہیں کرسکتے کہ ایک ملک خود سے تمام فیصلے کرنا شروع کرے۔