ترک انفلوئنسر ترکان آتائے نے ماریہ بی پر پیشہ ورانہ بددیانتی کے الزامات عائد کردیے

ترک انفلوئنسر ترکان آتائے نے ماریہ بی پر پیشہ ورانہ بددیانتی کے الزامات عائد کردیے

ویب ڈیسک: ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکان آتائے نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر پیشہ ورانہ بددیانتی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔

 ترکان کا دعویٰ ہے کہ ماریہ بی نے ان کے ساتھ کام کا مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا اور انہیں اپنے وعدے کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔ترکان آتائے نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیوز میں کہا کہ ماریہ بی نے ان سے 2025 میں ترکی میں شوٹ کے لیے دوبارہ رابطہ کیا تھا، جہاں تمام اخراجات جیسے شوٹ کی جگہ، ماڈلز اور دیگر ضروریات خود اٹھانی پڑتی ہیں۔ انہوں نے اس شوٹ کے لیے معقول معاوضہ طلب کیا اور تمام میسجز ان کے پاس محفوظ ہیں۔ترکان نے کہا کہ ماریہ بی نے ایک بار مکمل رقم دی لیکن بعد میں یہ کہا کہ انسٹاگرام ریلز کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی، جس کے بعد انہوں نے اب تک ادائیگی نہیں کی۔ ترکان نے مزید کہا کہ تین ماہ گزر چکے ہیں اور ماریہ بی ان کا وقت ضائع کر رہی ہیں اور انہیں بے وقوف بنا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزید انکشافات کیے اور کہا کہ ماریہ بی نے ان کے خلاف اسٹوریز شیئر کیں لیکن ترکان نے کہا کہ ان کے پاس تمام چیٹ کی اسکرین شاٹس ہیں اور وہ ان کو عوام کے سامنے لائیں گی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ماریہ بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہمیشہ مذہب کا کارڈ کھیل کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ برانڈز ادائیگیوں کے معاملے میں اکثر بددیانتی کرتے ہیں۔ترکان آتائے ایک معروف ترک ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 8.53 لاکھ فالوورز ہیں اور پاکستان میں ان کی بڑی فین فالوئنگ ہے، کیونکہ وہ اردو میں مواد تیار کرتی ہیں اور پاکستان میں تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔