ویب ڈیسک: معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے پاک فوج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر عسکری برتری حاصل کرنا آسان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پروفیسر جان میئر شائیمر نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے، بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس نہ صرف قابلِ ذکر عسکری صلاحیت موجود ہے بلکہ اس نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔پروفیسر میئر شائیمر نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بھارت کو جارحانہ عزائم ترک کر کے بامقصد مذاکرات اور سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا۔