ترک صدر کے اہم حریف اکرم امام اوغلو بدعنوانی کے الزامات پر جیل بھیج دیے گئے

ترک صدر کے اہم حریف اکرم امام اوغلو بدعنوانی کے الزامات پر جیل بھیج دیے گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار، سیاسی ہلچل جاری

ترک صدر رجب طیب اردوان کے اہم حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ میں 2028ء کے صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا جانا تھا، تاہم اس سے قبل انہیں گرفتار کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اکرم امام اوغلو پر دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے، لیکن انہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ امام اوغلو نے ان الزامات کو سیاسی ہتھکنڈے قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی اور اپنے حامیوں سے احتجاج کی اپیل کی۔ترکی میں ان کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ترکی کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے سوشل میڈیا پر اکرم امام اوغلو کے حامیوں کے 700 سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست کی ہے۔