امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں اور چینی صدر شی جن پنگ نے اس منظوری کے عمل میں "شاندار کردار" ادا کیا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ پر اہم بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے غزہ کے حوالے سے "بہت اچھے مذاکرات" ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے، جبکہ اس سلسلے میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی "شاندار ملاقات" ہوئی ہے۔