ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات‘ کراچی شہرسے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹنے لگا

 اے 23 اے  برفانی تودہ دنیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا تودہ قرار دیا جاتا ہے ‘ چند ہفتوں میں  مکمل طور پر غائب ہو جائے گا
  کراچی (آئی این پی )انٹار کٹیکا سے آزاد ہوکر پانی میں بہنے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ آخرکار ٹوٹنے لگا ہے۔اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ دنیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا تودہ قرار دیا جاتا ہے اور امکان ہے کہ چند ہفتوں میں یہ مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ 1986 میں انٹار کٹیکا کے ساحلی علاقے سے الگ ہوکر بحیرہ ودل کی تہہ میں رک کر ایک برفانی جزیرے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔اس تودے کا حجم لگ بھگ 4 دہائیوں تک 1500 اسکوائر میل رہا اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا۔درحقیقت رقبے کے لحاظ سے یہ کراچی سے بھی کچھ بڑا تھا۔