لاہور( کرائم رپورٹر)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انہوں نے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے چمپئینر ٹرافی میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہورنے آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ ڈیوڈ ماسکر(David Masker)سے سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ایس پی (سکیورٹی) عبدالوہاب نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی امور بارے بریفنگ کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اورسکیورٹی پر تعینات عملے کو ضروری ہدایات دیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کھلاڑیوں اور شائقین ِکرکٹ کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئینر ٹرافی میچوں کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ سی سی پی او لاہورنے بہترین پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش ِ نظرانہیں متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیاجائے۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس کھیلوں کے پر امن انعقادکو یقینی بنا رہی ہے۔