خوفناک زلزلہ: سیٹلائٹس نے بھی زمین ہلتی دیکھی

نیویارک(آئی این پی)رواں سال28مارچ کو میانمار کے شہر منڈالے کے قریب ایک ہولناک زلزلے نے پورے خطے کو لرزا کر رکھ دیا۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7ریکارڈ کی گئی، جو صرف بارہ منٹ بعد 6.7شدت کے آفٹر شاک کے ساتھ دوبارہ لرز اٹھا، جس نے مزید نقصان پہنچایا۔ دونوں زلزلوں میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں گئیں، اور اس کے نتیجے میں اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ میانمار کے مرکزی خطے میں آنے والے اس زلزلے کے دوران سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے زمین کی حرکت کی تفصیلات فراہم کیں، جو عالمی سطح پر ان زلزلوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ایک نیا دروازہ کھولتا ہے۔ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے محققین نے ریڈار اور آپٹیکل سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اس زلزلے کے دوران ہونے والی بے مثال زمینی حرکت کو ریکارڈ کیا۔