واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنا پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کرتے ہوئے اس خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے جہاں پہلے سے ہی ایلون مسک کی سپیس کمپنی غلبہ رکھتی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوڑے گئے یونائیٹڈ الائنس کے ایٹلس وی راکٹ پر 27پراجیکٹ کوائپر سیٹلائٹس موجود ہیں۔