لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ ماورا حسین اورامیر گیلانی نے پہلی ڈھولکی کی اَن دیکھی تصاویر شیئر کر دیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کو ٹیگ کرتے ہوئے پہلی ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ویلویٹ کی سرخ فراک میں انتہائی خوبصورتی نظر آ رہی ہیں ، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنی خوشیاں ریورس میں شیئر کر رہی ہوں، یہ پہلی ڈھولکی ہے۔اداکارہ نے ‘شیری بیری’ کا شکریہ بھی ادا کیا۔