دہشتگرد آٹھ موٹرسائیکلوںپرآئے ،مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی پر فرارہوگئے
بنوں (آئی این پی) پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں گذشتہ رات گئے پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19دہشت گردوں نے حملہ کیا۔3دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔