بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

پشاور  میں ہوٹل پر دستی بم حملہ،  تمام افراد محفوظ رہے،ملزم بم پھینک کر فرار ہو گئے
پشاور، بنوں (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے  جدید ہتھیاروں سے  حملہ کیا   جسے  پولیس نے بہادری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  پسپا کردیا  ۔پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے پر جدید اور خودکار ہتھیاروں  سے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور  دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔