بنوں، پولیس سٹیشن اور چوکی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی، ملزم فرار

  بنوں(آئی این پی )بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں نے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق  پہلے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر لگے تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ احمد زئی پولیس اسٹیشن پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا تاہم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیاجسے اسپتال منتقل کردیا گیا