حملے میں 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا، چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا
بنوں(یواین پی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا،20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس چوکی اور چوکی پر نصب تھرمل گن کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔