دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، ڈی پی او بنوں
بنوں(آئی این پی ) خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔بنوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور چوتھے روز بھی بند ہونے سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔