دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا‘پولیس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا:وزیر داخلہ محسن نقوی
پشاور،اسلام آباد(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے جبکہپولیس کی بھر پور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا