انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات کیسز، پولیس ضمنی چالان پیش نہ کرسکی

انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات کیسز، پولیس ضمنی چالان پیش نہ کرسکی

کراچی: سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف قتل بالسبب اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس منشیات کیس میں ضمنی چالان پیش کرنے میں ناکام رہی۔

سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی اور ملزم سمیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا اور پولیس سے منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے حوالے سے استفسار کیا۔پولیس کی جانب سے مقدمے کا ضمنی چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے پولیس کو واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان اور پروگریس رپورٹ لازمی طور پر پیش کی جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔عدالت نے قتل بالسبب اور منشیات سمیت دونوں مقدمات کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی کارروائی عدالت میں جاری ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ اور ضمنی چالان پیش کیے جانے کے بعد مقدمات میں مزید کارروائی متوقع ہے۔