جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول پنکی کے خلاف منشیات کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے تینوں مقدمات کے عبوری چالان پراسیکیوشن میں جمع کروائے، لیکن ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے چالان میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا ہے۔پراسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی کہ اعتراضات دور کر کے چالان دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ عبوری چالان میں ملزمہ انمول پنکی کے اشتہاری ہونے کا ذکر موجود نہیں ہے، اور ساتھ ہی، بری ہونے والے ملزمان کی تفصیلات بھی شامل نہیں ہیں۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کی بریت کے فیصلوں کی نقول بھی چالان کا حصہ بنائی جائیں۔اس کے علاوہ، پراسیکیوٹر نے ملزمہ انمول پنکی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی تفصیلات بھی چالان میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے چالان پر اعتراضات کے حوالے سے مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے۔