مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے حتمی چالان منظور کر لیا

مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے حتمی چالان منظور کر لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا حتمی چالان منظور کر لیا۔

 پولیس نے قتل کے مقدمے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق بغدادی تھانے میں درج مقدمے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش فٹ پاتھ سے ملی تھی، جس کی جیب سے ایک ڈبیا برآمد ہوئی جس پر انمول پنکی کا نام درج تھا۔ بعد ازاں پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ کے مطابق متوفی کی موت نشے کے باعث ہوئی، جس کے بعد قتل کی دفعہ ختم کر کے قتل بالسبب کی دفعہ شامل کی گئی۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔