پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 20 ہزار روپے رشوت پیش کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے خلاف زیر تفتیش مقدمے میں ناجائز فائدہ حاصل کرنے اور تفتیش کو متاثر کرنے کی غرض سے تفتیشی افسر کو رشوت کی پیشکش کی تھی۔ پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رشوت کی رقم قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھا کہ کرپشن اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رشوت دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔