لاہور(عدالتی رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس تفتیش میں غفلت اور عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر تفتیشی افسر انسپکٹر اختر علی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 3 مارچ کو شو کاز نوٹس کا جواب مانگ لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔