اسلام آباد(آئی این پی )عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور مقدمے میں ملزمہ بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔