جاوید بٹ قتل کیس ، مرکزی ملزم کے گرفتار نہ ہونے پر تفتیشی افسر وں کی سرزنش

لاہور(کرائم رپورٹر)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کامعاملہ قتل کا مرکزی ملزم عارف بھٹی کیوں نہ گرفتار ہواڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے تفتیشی افسران کی سرزنش کی پینل آف آفیسرز کو فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا،ذرائع پولیس کا کہنا تھا کہ جاوید بٹ کے قتل میں شوٹر اظہر اور الیاس گرفتاری کے بعد جیل میںہیں،شوٹرزنیانکشاف کیا کہ جاوید بٹ کے قتل کی پلاننگ عارف بھٹی نے امیر معصب کے کہنے پر کیپولیس کا کہنا تھا کہ نامزد ملزم قیصر بٹ اور امیر فتح عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کروا کر فرار ہوئے ،قیصر بٹ اور امیر فتح کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیاگیا، عارف بھٹی کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپیجاری ہیں۔