کوئٹہ(آئی این پی )ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ا یمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں،سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان غیر سنجیدگی، لا علمی اور تعصب کا مظہر ہے۔ایمل ولی خان اپنی ناکام سیاست چمکانے کے لئے بلوچستان کو بدنام نہ کریں۔