لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے دو چورگینگ گرفتارکرکے ڈیڑھ لاکھ روپے، 6 قیمتی موبائل،سپیئر پارٹس برآمد کرلئے۔ساندہ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم ابرار عرف بابو اور عمر عرف ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے پستول 30 بور اور 6 قیمتی موبائل فون برآمد لئے۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسیکچرا اٹھانے کے بہانے وارداتیں کرنیوالی خواتین پر مشتمل دو رکنی چور گینگ گرفتار کر لیا ۔ریکارڈ یافتہ ملزمہ لاڈو بی بی اور مڈی بی بی سے چوری شدٓ سپیئر پارٹس کا سامان اور ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد ہوئے۔