بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی پی اواوکاڑہ راشدہدایت کے احکامات پر پولیس نے موٹرسائیکل چورگروہ کے دوارکان گرفتارکرلئے اورانکی نشاندہی پر10 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں، ملزموں عباس عرف باسواورحمزہ کوجدیدتکنیکی ذرائع کی مددسے ٹریس کرکے گرفتارکیاگیا،جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں مختلف مقامات سے 10 موٹرسائیکل چرانے کاانکشاف کیااورانکی نشاندہی پرمختلف مقامات سے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئیں، ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔