4رکنی چورگینگ گرفتار،لاکھوں کے پیٹرانجن بر آمد

موڑکھنڈا(خصوصی رپورٹ)تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے 10 لاکھ سے زائد مالیت کے پیٹرانجن، نقدی اور اسلحہ بر آمد کرلیا،ملزموں سے چوری کی چار وارداتوں کا سراغ مل گیا، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ منیر عرف منیری ، ساتھی غلام رسول، عدنان اور شفاقت شامل ہیں۔