کرمانوالہ(خصوصی رپورٹ) تھانہ حویلی لکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے سرغنہ شاہزیب کو3 ساتھیوں علی رضا، محمد احمد اور حمزہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے2لاکھ نقدی اور اسلحہ بر آمد کرلیاگیا، ملزمان نے دوران تفتیش ٹرانسفر تاریں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے اچھی کارکردگی پر تھانہ حویلی لکھا پولیس کو شاباش دی۔