اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے دنیا حیران رہ جائے : ترجمان جنرل حسین محبی
امریکہ نے کوئی غلطی کی تو تمام امریکی اڈوں پر حملے ہوں گے: خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر
تہران (آئی این پی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے امریکہ کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا، اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ہمارے اہداف وہ ہوں گے جو پہلے نشانہ نہیں بنے، امریکا نے حملے دوبارہ شروع کیے تو جواب میں یقینا ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے میں تبدیلی کریں گے‘ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر تکلیف دہ حملے کریں گے۔ایک بیان میں خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو خطے میں امریکا کے تمام اڈوں اور مفادات پر کسی غور و فکر اور حد کے بغیر مسلسل، موثر اور تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے۔