آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کردئیے‘ اسرائیلی فضائوں پر کنٹرول حاصل کرلیا، اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا : پاسداران انقلاب

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا‘نہ ہی  اسرائیل پر رحم کریں گے  آیت اللہ علی خامنہ ای
امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی،  دانشمند لوگ جو  ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی:سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے جاری‘ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے  کا دعوی،موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار‘آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات  ہیں :ایرانی میڈیا

تہران(آئی این پی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے  ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کرے گا‘ امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
دریں اثناء ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 طیارہ مار گرایا، اصفہان میں ڈرون بھی تباہ کردیا گیا۔تہران کیخلاف جارحیت کے بعد سے ایران کی جانب سے اسرائیل کے 10 سے زائد ایف 35 طیارے مار گرانے کا دعوی کیا جاچکا ہے جبکہ اصفہان میں اسرائیلی ڈرون کو تباہ کردیا‘ایران  اسرائیل کے ساتھ کشید گی کے چھٹے روز نے آپریشن 'وعدہ صادق سوم' کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعوی کیا ہے کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کی فضائوں پر مکمل کنٹرول" حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے،آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کردئیے ۔