جنرل حبیب اللہ سیار ی عبوری آرمی چیف،جنرل احمد واحدی پاسداران انقلاب گارڈز کے نئے کمانڈر انچیف مقرر

تہران(آئی این پی )  ایران نے  مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر  نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکے حکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے