ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے پر بمباری جواب میں خلیجی ممالک کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے:پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو فوری  علاقے خالی کرنے کی وارننگ دے دی
اسرائیل کا فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعوی، ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش،گاڑیاں تباہ، 2 افراد ہلاک‘200  زخمی
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ‘ایران کے صوبہ لورستان پر امریکی و اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید، 56 زخمی ہوگئے
تہران‘تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)اسرائیل نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس پر پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وڑن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان ممالک میں پانچ تیل کی تنصیبات کے اردگرد رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران نے بتایا کہ اس کے سائوتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔جہاں آگ بھڑک اٹھی‘اسرائیل نے فضائی حملے میں انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعوی کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران پر حملے میں ایران کے انٹیلی جنس منسٹر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا گیا، حکام اس کارروائی کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران سے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔امریکی فوج نے خلیج ہرمز کے قریب ایرانی میزائل تنصیبات پر طاقتور بنکر بسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف یہ کارروائی میں تقریبا 5000 پائونڈ(  2,268کلوگرام) وزنی اور گہرائی تک تباہی پھیلانے والے بم استعمال کیے گئے جن کا ہدف ساحلی علاقوں میں قائم مضبوط ایرانی میزائل اڈے تھے‘ایران کے صوبہ لورستان پر امریکی و اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید اور 56 زخمی ہوگئے۔ایران کے صوبائی نائب گورنر کے مطابق صوبہ لورستان کے علاقے دورود شہر پر حملے کیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملے میں لورستان کے علاقے چگینی کے دیہی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔لورستان کے چگینی کے دیہی علاقوں میں 4 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی  کی شہادت کے بعد ایران نے بدلہ لینے کیلئے  اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعددگاڑیاں تباہ جبکہ 2 افراد ہلاک اور200زخمی ہوگئے،ایرانی میزائل اسرائیلی شہر بیتِ شیمش میں فوجی تنصیبات تک پہنچ گئے،