لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو تاریخی اور ترقی کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بیان انہوں نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر ردعمل میں دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن لسانیت اور تعصب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اور بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ انہیں مانتے ہیں؟ ان کے مطابق، کراچی اور سندھ کے لوگ بھی مریم نواز کو مانتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی فکر ہے، کاش اتنی ہی فکر سندھ اور کراچی کے لیے ہوتی۔ پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے پنجاب کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں۔ سیلاب کے دوران چیف منسٹر پنجاب اور ان کی کابینہ متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، جبکہ عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت سے مثالیں طلب کیں کہ وہاں بھی ایسی اقدامات کیے گئے ہوں۔