ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو الزام تراشی کے بجائے پرفارمنس کی بنیاد پر مقابلہ کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اتحادی مشورے دیں تو وہ سنے جائیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشوروں کی بجائے سیاست شروع کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو مسلم لیگ (ن) نے سیاسی بیان نہیں دیا، لیکن اب پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کی مداخلت نامناسب ہے اور سیلاب متاثرین صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہونے کے پابند نہیں ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا تعاون ملک میں استحکام اور ترقی کی سمت میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔