پیپلز پارٹی کے سیلابی کردار پر پنجاب یاد رکھے گا، عظمیٰ بخاری

پیپلز پارٹی کے سیلابی کردار پر پنجاب یاد رکھے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏پنجاب کو آج کی پیپلز پارٹی کا سیلاب کے دوران کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کا کارڈ یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا۔ ن لیگ ایک قومی جماعت ہے جو قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ "غیرتجربہ کار" کہہ رہے ہیں، اسی نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ذریعے انقلاب برپا کر دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے 17 سال میں سندھ کا جو حال کیا، وہاں کے عوام آج بھی اس کا شکوہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گزشتہ سیلاب کے دوران بیرونی امداد ملنے کے باوجود تباہی کے آثار آج تک موجود ہیں، جو وہاں کی حکومتی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔