کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پر عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر طنزیہ تبصرہ

کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پر عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر طنزیہ تبصرہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کا تذکرہ اب ڈراموں میں بھی تفریح کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک نجی ٹی وی ڈرامے کا منظر شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے لکھا، "بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔"اس سے قبل بھی عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا، "اف! ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟" اور اپنے پیغام کے ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کیے تھے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں "خونی، قاتل اور دھاندلی زدہ انتخابات" قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات صاف و شفاف نہیں تھے، تاہم اس کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستوں پر کامیاب کرایا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ میرپور اور مظفرآباد کی جن نشستوں پر ان کے بقول دھاندلی ہوئی، وہ انہیں واپس لے کر رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ ہمت ہارتی ہے، نہ میدان چھوڑتی ہے۔