کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا تعلق محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔
ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا پیغام ہے۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو خطے کے روشن مستقبل، معاشی ترقی اور پائیدار امن کے ضامن ہیں۔
روما مشتاق مٹو نے کہا کہ عوامی سطح پر بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کی بنیادیں نہایت مضبوط ہیں اور وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید گہری اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک باہمی تعاون اور بھائی چارے کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی نئی داستان رقم کریں گے۔