وزیراعلیٰ سندھ سے پارلیمانی سیکریٹری روما مشتاق مٹو کی اہم ملاقات، اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سے پارلیمانی سیکریٹری روما مشتاق مٹو کی اہم ملاقات، اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کی ملاقات میں اقلیتی برادری، خواتین اور نوجوانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
ملاقات کے دوران، روما مشتاق مٹو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت اقلیتی طلبہ و نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کی تجویز پیش کی، تاکہ ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے اور جدید مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔  وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیکنالوجی کو ترقی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس تجویز کی فوری منظوری دے دی اور متعلقہ محکمے کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔  انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت ہمیشہ اقلیتوں، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی، اور ملک کے مستقبل کے رہنماؤں کی صورت میں بلاول بھٹو زرداری کا عہدہ سنبھالنا سندھ کی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔