پی ٹی آئی بانی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل

پی ٹی آئی بانی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سرخرو ہوں گے اور وہ کسی سے بھی ڈیل نہیں کریں گے۔

زرتاج گل نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں خود حکومتی جماعتوں نے بیچ دی ہیں، اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالیہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی لیکن نتائج تبدیل کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، جبکہ ملک میں دانستہ طور پر صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کی جا رہی ہے۔ زرتاج گل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا سندھ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ ہر سازش کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔