چیچہ وطنی میں شہری خودساختہ مہنگائی پر سراپا احتجاج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی وگردونواح میں شہری خودساختہ مہنگائی پر سراپا احتجاج بن گئے، آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے شدید پریشانی کا شکار ہوکر اربابِ اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا کہ چیچہ وطنی، کسووال، اقبال نگر ، 90 موڑ وگردونواح میں ناجائز منافع خورشہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ، شہری غیر معیاری اشیاء￿  ضروریہ دودھ، دہی، گوشت، گھی، چینی، دالیں، مصالحہ جات، چاول، بیسن وغیرہ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو کچھ ریلیف مل سکے۔