چیچہ وطنی کے نواحی چک میں 30 سالہ شخص قتل

69 بارہ ایل میں بشیر رمضان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، تفتیش جاری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں 30 سالہ شخص قتل کردیاگیا۔ چک نمبر 69 بارہ ایل میں بشیر رمضان کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ بشیر کے ماموں قادر بخش نے 15 پر کال کرکے اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہوگی کہ قتل ہوا یا معاملہ کچھ اور ہے؟ مقتول کے ماموں قادر نے الزام لگایا ہے کہ میرے بھانجے کو رانجھا ولد ماہیا نے قتل کیا ہیجبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔